اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے پیر کے دن غزہ کے خلاف پچاس روزہ جنگ شروع کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس علاقے کی تعمیرنو کے لئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت کی اہمیت پرتاککید کی۔
بان کی مون نے مقبوضہ قدس میں ہونے والی جھڑپوں اور اس شہر میں مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملے کی مذمت کی ۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو غیرقانونی اور علاقے میں امن و استحکام تک پہنچنے کی راہ میں روکاوٹ قرار دیا۔
بان کی مون نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی بھی مذمت کی اور اس واقعے میں مرنے والوں کے اہل خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ تیئیس نومبر کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں والیبال کے کھیل کےدوران ہونے والے بم دھماکے میں پچاس سے زيادہ افراد ہلاک اور تقریبا نوے افراد زخمی ہوگئے تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲